چینی کی بوری 50 روپے مہنگی‘ کئی علاقوں میں بدستور 75 روپے کلو بکتی رہی
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ کے شوگر ڈیلرز شوگر ملوں نے گزشتہ روز 100 کلو چین یکی بوری کی ایکس مل قیمت میں 50 روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اس کا ریٹ 6800 روپے ہو گیا اور مقامی تھوک مارکیٹ میں بھی 100 کلو چینی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 6900 روپے ہو گئی ہے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر ایک کلو چینی بدستور 75 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی حکومت نے ایک کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 70 روپے مقرر کر رکھی ہے۔