• news

افغانستان : کارروائیاں‘ جھڑپ کمانڈر سمیت پانچ طالبان تین پولیس اہلکار ہلاک‘ بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے

کابل (ایجنسیاں) افغانستان ہلمند اور لوگر میں کارروائیوں میں کمانڈرسمیت پانچ طالبان ہلاک ہوگئے، ادھر غزنی میں ایک جھڑپ میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، افغان میڈیا کے مطابق ہلمند اورلوگر میں کارروائیوں میں کمانڈر سمیت پانچ طالبان ہلاک ہوگئے۔ صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ میں تین پولیس اہلکاروں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ مرنے والوں میں ایک سینئر پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ افغان دارالحکومت کابل میں گاڑی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان پارلیمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ خلیل اللہ شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد کوٹ سنگی فلائی اوور کے نزدیک کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔
افغانستان

ای پیپر-دی نیشن