• news

مسلمانوں سے متعلق بیانات دہشت گردی کیخلاف کوششوں سے متصادم ہیں : امریکی وزیر ہوم لینڈ سیکورٹی

نیویارک(آن لائن) امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر جے جونسن نے کہا ہے کہ بعض سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے امریکی مسلمانوں کے متعلق توہین آمیز ریمارکس کی گردان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششوں سے متصادم ہے بلکہ یہ ہماری ہوم لینڈ سکیورٹی کے لئے کی جانے والی جنگ کے لئے بھی ایک دھچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی شہر سپن کلوراڈو میں منعقد کی جانے والی سکیورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ اس کانفرنس میں نیشنل سکیورٹی سے متعلقہ سینکڑوں ماہرین نے شرکت کی۔ وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی کا نام لئے بغیر واضح اشارہ ریپلکن پارٹی کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے متعلق پابندیاں لگانے جیسے بیانات سے تھا جس کا وہ شدت کے ساتھ مسلسل اعادہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔
سیکرٹری ہوم لینڈ

ای پیپر-دی نیشن