بھارت حریت قیادت کیساتھ بات چیت کر کے تنازعہ حل کرے: سابق سربراہ ”را“
سرینگر (اے پی پی) بھارتی خفیہ ادارے” را“کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیری عوام اور حریت قیادت کے ساتھ ایک نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا آغاز کرے، اس حوالے سے عدم توجہی اور صرف بلٹ اور پیلٹ کے استعمال سے صورت حال مزیدخراب ہو جائے گی۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق اے ایس دلت نے سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کو نئی دلی سے ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں حالیہ احتجاجی لہر کو بات چیت کے ذریعے ہی کم کیا جاسکتا ہے اور جب بات چیت شروع ہو جائے گی تو صورت حال خودبخود بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو حریت قیادت کے ساتھ بات چیت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سابق سربراہ ”را“