• news

نوازشریف 3 روز مری میں قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

مری(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعظم محمد نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ مری میں تین روزہ قیام کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ۔مری میں قیام کے دوران وزیراعظم کی جانب سے سکیورٹی کی نرمی کے واضع احکامات کے باوجود کشمیر پوائنٹ وغیرہ پر سخت ترین حفاطتی انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ وزیراعظم گورنمنٹ ہاوس کے قریب ہی گھر ہونے کے باوجود اپنے نجی گھر میں مقیم رہے اور اہم ترین اجلاس میں ملکی سیاست پر بعض وزراء سے مشاورت کے بعد انتہائی اہم ترین حکمت عملی اختیار کی۔ اس اجلاس کو خفیہ رکھا گیا اور بعض پرانے خدمت گاروں کو بھی اس کی خبر نہ ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن