• news

پاکستان آمد پر کشمیریوں کے قاتل راجناتھ کا بائیکاٹ کیا جائے: حافظ سعید

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ 3 اگست کو پاکستان آمد پر کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بائیکاٹ کیا جائے، پاکستان کشمیر سے متعلق واضح اور مضبوط پالیسی بنا کر قائداعظم کا قول ’’کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘‘ شامل کرے ،صدر سے لیکر عام آدمی تک کشمیر کے بارے میں ایک ہی موقف ہونا چاہئے ، مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری اکٹھے ہو چکے ہیں، تحریک آزادی کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، کشمیر ی پاکستانی پرچم اٹھا کر پاکستان ہی کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں کشمیر سے متعلق کوئی واضح پالیسی نہیں میڈیا رائے عامہ ہموار کرے اور حکومت پر واضح کشمیر پالیسی اپنانے کیلئے دبائو کی خاطر کردار ادا کرے ۔ پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی کنفوژن نہیں ہونا چاہئے اور صدر سے لیکر عام آدمی تک کا ایک ہی موقف ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سارک کا قیام خطے کے ممالک کی طرف سے بھارتی زیادتیوں کیخلاف عمل میں آیا تھا لیکن افسوس رکن ممالک اس بات کو بھول گئے اور بھارت کو اس تنظیم کی سربراہی سونپ دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھجوائے اور خط میں انہیں لکھا کہ پاکستان کی عدالتوں نے ہمیں بے گناہ قرار دیا ہے آپ بھارتی پراپیگنڈا سے متاثر ہو کر ہمیں دہشت گرد کیوں قرار دے رہے ہیں لیکن سیکرٹری جنرل کی جانب سے صرف یہ جواب آیا کہ آپ کا خط موصول ہو گیا ہے اس کے بعد یاددہانی کے خط کا بھی مجھے جواب نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ممبئی ممبئی کا اس قدر شور ڈالا کہ دنیا کشمیر کو ہی بھول جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کے بارے میں پالیسی بناتے ہوئے قائداعظم کا یہ قول بھی شامل کرنا چاہئے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور دنیا کو اس سے آگاہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن