• news

افغانستان کیساتھ سرحدی نگرانی کے اقدامات انسداد دہشت گردی کو ششوں کا حصہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد( صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی کے لئے حالیہ اقدامات انسداد دہشت گردی کی اسکی کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دو طرفہ تعاون کو بہتر بنانے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے جاری کارروائیوں سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور وہ اب ملک میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دفتر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن