نائن زیرو آپریشن کیس‘ کرنل طاہر کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب
کراچی (وقائع نگار) انسدادہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران گرفتار ہونیوالے 26 ملزموں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے رینجرز کے کرنل طاہر کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ 16 اگست تک طلب کر لیا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جن ملزموں کو رینجرز نے گرفتار کیا ہے ان کو مرکز سے نہیں بلکہ باہر سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ برآمد ہونیوالا اسلحہ ایم این ایز ایم پی ایز کے نام ہے جبکہ ان کے لائسنس بھی بنے ہوئے ہیں اور اسلحہ مرکز میں سکیورٹی اہلکاروں کو دیا جاتا تھا۔
ریکارڈ طلب