• news

قیام امن اور سلامتی کیلئے چینی افواج کی خدمات قابل تعریف ہیں : نیپالی آرمی چیف

کٹھمنڈو (آئی این پی) نیپال کے آرمی چیف راجندرا چتری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بہادری اور اس کے عزم کی تعریف کی ہے ۔ پیپلز لبریشن آرمی کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی افواج نے دنیا میں امن کے قیام اور اپنے ملک کی سلامتی کے تحفظ کیلئے شاندار خدمات انجام دی ہیں ۔ یہ مسلح افواج کے عزم کا نتیجہ ہے کہ آج چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے ۔ انہوں نے چین کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی لبریشن آرمی اور نیپا ل کے مسلح افواج کے درمیان پائیدار اورٹھوس تعلقات موجود ہیں جو کہ باہمی اعتماد اور مفاہمت کی بنیاد پر دو ہمسایوں کے درمیان قائم ہیں ، یہ تعلقات فوجی پروگراموں میں تعاون، تبادلوں اور تربیت کے شعبوں میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نیپال میں زلزلے کے موقع پر لبریشن آرمی نے نیپال پہنچ کر نیپالی عوام کی جو مدد کی وہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گی۔
نیپالی آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن