بھارت میں10لاکھ ملازمین کی ہڑتال، بنکوں کا نظام مفلوج
نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں تقریباً 10 لاکھ بینک ملازمین نے بینکوں کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے حکومتی تجاویز کے خلاف ہڑتال کی ہے۔جس کے سبب نظام بری طرح مفلوج ہو گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومتی اصلاحاتی تجاویز میں مختلف بینکوں کو ایک دوسرے میں ضَم کرنے اور نئے بینکوں کے اجازت نامے جاری کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس ملک گیر ہڑتال میں 45 سرکاری، نجی اور غیر ملکی بینکوں کے ملازمین شریک ہوئے۔جس کی وجہ سے پورے ملک میں بینکوں کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا اور 80 ہزار شاخیں متاثر ہوئیں۔