• news

شکایت ثابت ہونے پر جج کو گھر بھیج دیں گے: جسٹس نعیم اختر افغان

ملتان این این آئی )بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ اگر سیشن جج اور مجسٹریٹ غیر حاضر رہیں گے اور تفتیشی آفیسران چالان بروقت اور انصاف کے تقاضوں کو پورے کیے بغیر عدالتوں میں جمع نہیں کرائینگے تو انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن برکت مرغزانی‘سینئرسول جج محمد عمر کھوکھر‘ جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل حمید اور دیگر ماتحت عدالتی عملے کو عدالت سے غیر حاضری پر معطل کردیا گیا۔جوڈیشل کمپلیکس چمن کا معائنہ کرنے کے دوران کیا‘ جہاں جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج‘سنےئر سول جج ‘ مجسٹریٹ اوردیگر عدالتی عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا ‘جس پر جسٹس نعیم اختر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور تمام غیر حاضرججز کو معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو فعال بنایا جائیگا جس ماتحت عدالت کے جج کیخلاف شکایت ثابت ہوگئی اسے گھربھیج دیا جائیگا عدلیہ کو جدید خطوط پر ترقی دیکر بلاامتیاز فوری انصاف کو یقینی بنایا جائیگا، ماتحت عدالتیں تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ اور قانون کے مطابق کریں۔
جسٹس نعیم اختر افغان

ای پیپر-دی نیشن