کراچی فائرنگ کے واقعات، 3افراد ہلاک،پولیس اہلکار زخمی، گینگسٹر گرفتار
کراچی (نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی اسٹار گراﺅنڈ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش جناح ہسپتال پہنچا دی جہاں مقتول کی شناخت قاہر شاہ کے نام سے ہوئی۔ وہ مانسہرہ کے علاقے اوگی کا رہائشی تھا۔ ادھر سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے انڈس پلازہ سے تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی 25 سالہ اشرف خان کی نعش ملی۔ پولیس نے کہا کہ مقتول سہراب گوٹھ تھانے سمیت کئی تھانوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، مقتول الآصف اسکوئر چھوٹا پلازہ کا رہائشی تھا پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو اسکے ساتھیوں نے پیسوں کے بٹوارے پر قتل کرکے لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے علاوہ ازیں جہانگیر روڈ کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کارندے جبرائیل بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب ماڑی پولیس نے بھی دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبرائےل بلوچ لےاری مےں پولےس اہلکاروں پر حملوں مےں ملوث ہے ۔ملزموں سے اسلحہ اور منشےات برآمد ہوئی ہےں۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی