امریکہ: گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر گیا، 16افراد ہلاک
آسٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کا غبارہ آگ لگنے سے گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہاٹ ایئر سیلون میں سوار تمام 16 افراد ہلاک ہو گئے۔مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔