• news

امریکہ نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں دوبارہ تیز کر دیں

نیویارک (آئی این پی + آن لائن) امریکہ نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شامل کرنے کے لیے ایک بار پھر اپنی کوششیں تیز کردیں،این ایس جی گروپ کا آئندہ اجلاس اکتوبر میں ہونے جا رہا ہے جس میں 48 رکن ممالک کے سپیشل سیشن میں نئے ملک کو جوہری کلب کی رکنیت دینے کا معاملہ زیر بحث آنے کی توقع ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شامل کرنے کے لیے ایک بار پھر اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ جون میں ہونے والے سیﺅل این ایس جی اجلاس میں امریکہ سمیت مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے باوجودبھارت کی جوہری کلب میں شمولیت کے معاملے پر متفقہ فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔سٹرٹیجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ایک پاکستانی عہدیدار ظہیر کاظمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ جلد طے ہونے کا امکان نہیں ہے۔
امریکہ/بھارت

ای پیپر-دی نیشن