عمران خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسحاق ڈار کے بیٹے کو نوٹس جاری
(نمائندہ نوائے وقت) ضلعی عدالت نے وزیر خزانہ کے بیٹے کی جانب سے عمران خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کے کیس میں علی مصطفی ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2ستمبر تک ملتوی کر دی، ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کی، عدالت میں عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے درخواست دی ہے کہ مقدمے میں بیان کر وہ معلومات سے متعلق دستاویزات جمع کرائی جائیں ۔عدلات نے عمران خان کی درخواست پر اسحاق ڈار کے بیٹے کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔