• news

نئے علاقائی بنچ‘ فل کورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب بار کے سامنے وکلا کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام کے لئے اور عدالت عالیہ کے فل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور میں پنجاب بار کونسل آفس کے سامنے وکلاءنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا۔وکلاءکے مطابق نئے علاقائی بنچوں کے قیام تک بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور میں پنجاب بار کونسل کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر نئے علاقائی بنچز کے قیام کے حق میں دستخطی مہم بھی شروع کر دی۔ فین روڈ پر واقع پنجاب بار کونسل کے سامنے سے گزرکر ہائیکورٹ کی طرف جانے والی سڑک کو وکلاءنے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے‘ سڑک کی بندش کے باعث وکلائ، سائلین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وکلاءکا کہنا ہے کہ نئے علاقائی بنچز کے قیام کا مطالبہ آئینی ہے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے وکلاءنئے علاقائی بنچز کے قیام کے حق میں نعرے لگاتے اور سیلیفیاں بناتے دکھائی دئیے۔ ہائیکورٹ اور اس کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
وکلا احتجاجی کیمپ

ای پیپر-دی نیشن