• news

فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی، دھرنے والے ڈی میں کھیلتے ہیں، گول نہیں کرتے: مشرف

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میری جائیداد کو ضبط نہیں کیا گیا، جائیداد کے حوالے سے عدالتوں میں جائیں گے۔ آزادی ہوئی تو میں پاکستان آجائونگا، زیادہ خوشی پاکستان میں ہوتی ہے، وسیم اختر کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 12 مئی کوجو کچھ بھی ہو رہا تھا وہ حکومت کر رہی تھی۔ تمام معاملات حکومت فیصلہ تھا، صدر کا نہیں۔ دھرنے والے صرف ڈی میں کھیلتے ہیں گول نہیں کرتے۔ اس وقت ملک کا تقاضا تبدیلی ہے۔ پاکستان کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے۔ ملک میں ترقی اور خوشحالی سویلین حکومت نے نہیں دی۔ ترقی ہمیشہ فوجی دور میں ہوئی ہے، میری کوئی آف شور کمپنی نہیں۔ آٹھ سال میں بیڑہ غرق ہو کر زمین کی طرف آ گئے، یہاں فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی۔ مارشل لاء پر یقین نہیں رکھتا۔ یہاں ٹینکوں کو اور تیزی سے چلائیں گے۔ بھارتی فوج کشمیر میں ظلم کر رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کئے آج مودی پاکستان کو ختم کرنے کی باتیں کرتا ہے۔ لوگ اور زیادہ لشکر طیبہ میں جائیں گے وہ دہشت گرد نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن