لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ناسازہسپتال منتقل، علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی: وزیراعظم، شہباز شریف کا بیٹے کو فون، عمران کی صحتیابی کیلئے دعا
کراچی + اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں + خبر نگار) سابق مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی اور لٹل ماسٹر حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا لٹل ماسٹر حنیف محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈ حنیف محمد کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات وفاقی حکومت بر داشت کریگی۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعا لیٰ لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کو جلد صحت یاب کرے۔ نواز شریف نے کہاکہ حنیف محمد کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ان کی خدمات گراں قدر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حنیف محمد کے علاج میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹر حنےف محمدکے صاحبزادے شعےب محمد کو گذشتہ روز ٹےلی فون کےا اور عظےم کرکٹر حنےف محمدکی جلد صحت ےابی کےلئے دعا اور نےک خواہشات کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ نے شعےب محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنےف محمد ہمارا قومی اثاثہ ہےں اور کرکٹ کے مےدان مےں ان کی خدمات قابل تحسےن ہےں۔ حنےف محمد کرکٹ کے عظےم کھلاڑی ہےں جنہوں نے دنےا بھر مےں پاکستان کا نام روشن کےا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حنیف محمد دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہیں حنیف محمد کی ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کا کوئی متبادل نہیں۔