• news

پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو کرم ایجنسی سے وطن واپس جانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

پاراچنار (این این آئی) کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کی ڈیڈ لائن دیدی اور ہفتہ بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائیگا۔ حکام کے مطابق قبائلی علاقوں سے بھی مہاجرین کو نکالنے کا عمل تیز کیا گیا ہے اور کرم ایجنسی میں مقیم افغان مہاجرین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں اور اپنے ملک واپس چلے جائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیگی۔ واضح رہے کہ افغان جہاد کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے قبائلی علاقوں کا رخ کیا اور خیمہ بستیوں میں رہائش اختیار کرلی۔ بعد ازاں وہ کرایوں کے گھروں میں منتقل ہوگئے کسی مہاجرین نے اپنے مکانات خرید کر اس میں رہائش اختیار کرلی۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع دیہات سمیت ایجنسی بھر میں گھر گھر افغان مہاجرین کا سروے کیا جارہا ہے اور افغان مہاجرین پاکستان چھوڑنے کی تیاری کرر ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن