• news

سابق وفاقی وزیر چودھری انور چیمہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بھلوال + لاہور (نامہ نگار + خبرنگار) سرگودھا میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کی پہچان سابق وفاقی وزیر چودھری انور علی چیمہ دل کا دورہ پڑنے سے 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ چودھری انور علی چیمہ کی وفات کی خبر سن کر سرگودھا کی فضا سوگوار ہوگئی‘ مرحوم کی نماز جنازہ میلہ منڈی گرائونڈ میں ادا کی گئی‘چودھری انور علی چیمہ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں چک 35جنوبی میں دادا (مرحوم) چودھری حاکم خان چیمہ کے پہلو میں سپر خاک کردیا گیا‘ رسم قل کل 2‘ اگست بروز منگل صبح 10بجے قصر سلطان میں ادا کی جائے گی۔ چودھری انور علی چیمہ 28جون 1935ء کو پیدا ہوئے۔ 1974 میں اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ علاوہ ازیں (ق) لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین‘ چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ اور دیگر رہنمائوں نے چودھری انور علی چیمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن