پولیس 3 روز بعد بھی مال رو ڈکے ہوٹل میں لڑکی رابعہ نصیر کی ہلاکت کا سراغ نہ لگا سکی، ملازمین سے تفتیش جاری
لاہور (نامہ نگار) مال روڈ پر ایک ہوٹل میں 3 روز قبل لڑکی کی پراسرار ہلاکت کا پولیس سراغ نہ لگا سکی جبکہ ہوٹل میں نائن ایم ایم پسٹل کیسے پہنچا، یہ معمہ بھی حل نہیں ہوسکا۔ ہوٹل کے چیکنگ و سکیورٹی عملے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عملے نے پولیس کو بتایا کہ جب رابعہ نصیر ہوٹل میں داخل ہوئی تو خاتون سکیورٹی اہلکار واش روم میں گئی ہوئی تھی۔ جس کی غیر موجودگی کے باعث مقتولہ رابعہ کا ہینڈ بیگ چیک نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق رابعہ نے باتھ روم میں موبائل پر ویڈیو کال کے دوران پہلے اپنے مخاطب کو ڈرانے کیلئے گولی چلائی، مبینہ طور پر دوسری گولی سے مقتولہ رابعہ کی موت واقع ہوئی تاہم پولیس ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی سکی۔ جائے وقوعہ پر مقتولہ رابعہ کا ایک موبائل فون کوڑے دان سے ملا۔ مقتولہ کے دونوں موبائل فونز سے اس سے مسلسل رابطے میں رہنے والوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔