• news

ڈسکہ: 6 روز پہلے لاپتہ ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 6 بچے ورثا کے حوالے

ڈسکہ + ستراہ (نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) موترہ پولیس نے 6 روز قبل لا پتہ ہونیوالے ایک ہی حاندان کے تین بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا ،تفصیلات کے مطابق جامکے چیمہ کی رہائشی ساجدہ پروین نے 20 سال قبل اسلام قبول کر کے جامکے کے رہائشی قیصر پرویز سے شادی کی تھی جبکہ اسلام قبول کرنے کے بعد اگوکی کے رہائشی سابق خاوند وارث مسیح کو خیر آباد کہہ دیا جبکہ قیصر پرویز سے ایک بیٹی مہک شہزادی پیدا ہوئی ،اسی دوران ساجدہ پروین کے بھائی فیاض نے اسلام قبول کر لیا اور اپنے دو بچے 8 سالہ ابوبکراور5 سالہ ارم کو اپنی بہن ساجدہ پروین کی کفالت میں دے کر مزدوری کیلئے کراچی چلا گیا،26 جولائی کو ساجدہ پروین اور قیصر پرویز اپنی شادی شدہ بیٹی کو ملنے کیلئے وزیر آباد چلے گئے جبکہ تینوں بچوں کو گھر پر چھوڑ گئے اسی دوران تینوں بچے گھر سے لا پتہ ہو گئے اور واپسی پر دونوں میاں بیوی رات بھر بچوں کو گائوں میں اور عزیزو اقارب کے ہاں تلاش کرتے رہے تا ہم موترہ پولیس نے تینوں بچوں کو نامعلوم مقام سے بازیاب کرا لیا‘ پولیس کے مطابق بچوں کے بیان کے بعد حقائق سامنے آئینگے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن