آب و ہوا کی تبدیلی سے خطوں، ممالک کے درمیان تنازعات جنم لے سکتے ہیں: ماہرین
برلن (نیٹ نیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے آب و ہوا میں تبدیلی سے ملکوں اور گردونواح کے درمیان تنازعات اور جنگوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ جرمنی میں پوٹس ڈیم انسٹیٹیوٹ آف گلائیٹ امپیکٹ ریسرچ کے مطابق آب و ہوا کی بنیاد پر رونما ہونیوالی آفات سے ممکنہ طور پر مختلف سماجوں اور معاشروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گلائیٹ چینج براہِ راست جنگ کی وجہ تو نہیں بنے گا لیکن پرانے خوابیدہ مسائلکو دوبارہ چھیڑنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خشک سالی، پانی کے مسائل اور قدرتی وسائل پر دبائو 2 گروہوں کے درمیان وسائل کی جنگ چھیڑ سکتے ہیں اور خصوصاً شمالی اور وسط افریقہ اور ایشیا میں بھی یہ تنازعات سر اٹھا سکتے ہیں۔