• news
  • image

خاتون سیاستدان یوریکو ٹوکیو کی پہلی خاتون گورنر منتخب

ٹوکیو (اے پی پی+ اے این پی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں گورنر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی۔ سابق سیاستدان خاتون یوریکو کوٹکو کو گورنر منتخب کر لیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کے نئے گورنر کیلئے کئی چیلنجز اہمیت کے حامل ہیں۔ جن میں 2020ء اولمپک گیمز کیلئے تیاریاں بھی شامل ہیں۔ اس عہدے پر رہنے والے دو عہدیدار مالیاتی سکینڈل کے باعث مستعفی ہو چکے ہیں۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 13.6 ملین آبادی کے اس شہر کی معیشت کا حجم انڈونیشیا کے مجموعی اقتصادی حجم سے زیادہ ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن