• news

بھارتی ایتھلیٹ پوجا کماری سیلفی لیتے ہوئے جھیل میں ڈوب کر ہلاک

بھوپال (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ایتھلیٹ پوجا کماری سیلفی لیتے ہوئے جھیل میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔مدھیہ پردیش میں یہ واقعہ گزشتہ روز شام چھ بجے پیش آیا جب وہ معمول کی پریکٹس کے بعد کیمپ واپس جارہی تھیں۔مقامی پولیس کے مطابق پوجا کماری کیمپ کے قریب جھیل پر سیلفی لیتے ہوئے گر کر ڈو ب گئیں ۔ان کے ساتھ دو ساتھی ایتھلیٹس بھی تھیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغا زکردیا ہے۔ سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی ۔حکام کے مطابق پوجا تیرنا نہیں جانتی تھیں۔سیلفی لیتے ہوئے وہ توازن کھو بیٹھی اور جھیل میں گر گئی۔جھیل گہری تھی جس کی وجہ سے وہ واپس نہ آسکیں۔ساتھی ایتھلیٹس مدد کیلئے ہوسٹل آئیں تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن