اجوکا تھیٹر کا 40 رکنی وفد بھارت سے وطن واپس پہنچ گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اجوکاء تھیٹر کا چالیس رکنی وفد بھارت کے دس روزہ دورے کے بعدگزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔بتایاگیاہے کہ اجوکاء تھیٹرکوبھارت کے شہر چندی گڑھ میں ہونے والے پانچ روزہ ’’ ہمسایہ تھیٹر فیسٹیول ‘‘میں مدعوکیاگیاتھاجہاں اجوکاء تھیٹرکے پانچ مشہورڈراموں کی نمائش کی گئی جن میںہزاروںکی تعدادمیںلوگوںنے شرکت کی۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ مذکورہ فیسٹیول کے اختتام کے بعداجوکاء تھیٹرکو پنجاب ناٹ شالہ تھیٹرامرتسرنے بھی دعوت دی جہاں اسکا مشہور ڈرامہ ’’ انہی مائی دا سفنہ‘‘ پیش کیاگیا۔