• news

پاکستان‘ بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں سیریز متوقع

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے ،وویمن کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مثبت جواب دیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ستمبر میں سیریز متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو ویمن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیشکش کی تھی۔جس کے جواب میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے کہا ہے کہ اس ویمن ٹیم سے سیریز کی اجازت کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ویمن ٹیموں کے درمیان رواں سال ستمبر میں یو اے ای سیریز کھیلی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن