• news

پاکستان نے پہلی ایشین جوجسٹو چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے پہلی ایشین بیچ جوجسٹو چیمپئن شپ 2016ءکا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ سری لنکا میں چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک گولڈ، 5 سلور کے ساتھ 9 برانز میڈل اپنے نام کیے۔ حکومتی سپورٹس کے بغیر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی 9 رکنی ٹیم نے مجموعی طور پر 15 میڈلز جیتے۔ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان کے جہانزیب راشاد لون نے نوگئی کیٹگری میں ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خواتین میں بینش خان نے دو سلور اور ایک برانز میڈل، حمیرا عاشق نے دو سلور اور ایک برانز میڈل، مریم نے ایک سلور اور دو برانز میڈل، امبرین عاشق، اویس عاشق اور رفیق صدیق نے دو دو برانز میڈل اپنے نام کیے۔ پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد نے قومی کھلاڑیوں کی ایشین بیچ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن