• news

لاہور میں 2 طلبہ سمیت مزید 4 لاپتہ، 3 مبینہ اغوا کار پکڑے گئے

لاہور+ مریدکے+ کوئٹہ (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز 2 طالب علموں اور روزنامہ نوائے وقت کے الیکٹریکل سپروائزر کے 12 سالہ بیٹے سمیت 4 بچے لاپتہ ہو گئے چار شہریوں نے 3 مبینہ اغواءکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دی کراچی میں رہنما جے یو آئی سنیٹر حافظ حمد اللہ کا بھائی اور 2 بھتیجے بھی لاپتہ ہو گئے مریدکے میں بھی لوگوں نے اغواءکار جوڑے کو پکڑ کر پولیس کے حولے کر دیا نوشہرہ ورکاں میں بھی ایک مبینہ اغواءکار پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ غوثیہ کالونی سے نویں جماعت کے دو طالب علم مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 14 سالہ اسد اور اس کا 15 سالہ دوست مزمل دوپہر 2 بجے سے لاپتہ ہیں اسد نے ٹیلی فون پر بتایا انہیں نہیں معلوم وہ کہاں ہیں بعد میں اسد نے ٹیلی فون بند کر دیا والدین نے تھانہ مغلپورہ اطلاع کر دی ہے۔ ادھر نیو بھوگیوال باغبانپورہ سے روزنامہ نوائے وقت کے الیکٹریکل سپروائزر کا 12 سالہ بیٹا لاپتہ ہو گیا اظہر حسین کا 12 سالہ بیٹا محسن گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا اظہر حسین کے مطابق بچہ خود کہیں گیا ہے۔ علاوہ ازیں لیاقت آباد کے علاقہ سے 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی گورنمنٹ کوآپریٹو ہا¶سنگ سوسائٹی کے رہائشی عمر نے بتایا کہ 14 سالہ نادیہ گزشتہ 4برسوں سے ہمارے گھر کام کر رہی تھی دروازے پر دستک ہونے پر نادیہ باہر دیکھنے کیلئے گئی پھر واپس نہیں آئی ۔ علاوہ ازیں باغبانپورہ کے علاقہ میں شہریوں نے مبینہ اغواءکار کو پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے شدید مزاحمت کے بعد مبینہ اغواءکار کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا دھوبی گھاٹ میں ایک مشکوک شخص نے آٹھ سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواءکرنے کی کوشش کی تاہم بچے کی چیخ و پکار پر راہگیروں نے بچے کو مبینہ اغواءکار سے چھڑانے کے بعد اسے قابول کر لیا مبینہ اغواءکار کی محسن کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور وہ چونگی امرسدھو کا رہائشی بتایا جاتا ہے ادھر مغلپورہ میں شہریوں نے دو مبینہ اغواءکاروں کو پکڑ کر تین سالہ بچی برآمد کر لی اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا دو نوجوان ایک تین سالہ بچی کو گود میں اٹھا کر جا رہے تھے کہ بچی شدید چیخ و پکار پر لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو روک کر پوچھ گچھ کی تو دونوں نوجوان بچی کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ادھر کراچی میں رہنما جے یو آئی سنیٹر حافظ حمد اللہ کا بھائی اور 2 بھتیجے کراچی سے لاپتہ ہو گئے حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اتوار کی رات کو آخری بار بھتیجے سے فون پر بات ہوئی جس کے بعد سے بھتیجے کا فون بند جا رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے حافظ حمد اللہ کے رشتہ داروں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق 5 سالہ بچے کو اغواءکرنیوالا جوڑا گرفتار کرلیا گیا دوسرے جوڑے کو محلہ داروں نے پولیس کے حوالے کر دیا گاﺅں بھیانوالہ خور میں ایک جوڑ نے گلی میں کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچے کو اغواءکرلیا لوگوں نے پکڑ کر جوڑے سے بچہ برآمد کرلیا۔ ان کے ہاتھ میں کلوروفارم تھا نوشہرہ ورکاں سے نامہ نگار کے مطابق جھبراں کے قریب مبینہ بچہ اغواءکی ناکام واردات کے بعد دیہاتیوں نے نوجوان کو پکڑ لیا۔ راشد المعروف ڈاکٹر نے بچہ اغواءکرنے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور درگت بنا ڈالی۔ بی بی سی کے مطابق گزشتہ روز چمن کے علاقے میں ایک سینئر ڈاکٹر غلام محمد کو اغواءکر لیا گیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہو گیا 2 روز میں فیصل آباد میں 3بچے لاپتہ ہو چکے ہیں پان شاپ پر کام کرنے والا 12 سالہ آصف گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا 4 رز گزرنے کے باوجود پولیس سراغ نہیں لگا سکی۔ ادھر کراچی کے علاقے واقع مارواڑی سے 11 سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا۔
مزید 4 لاپتہ

ای پیپر-دی نیشن