بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر مارشل آرٹ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی علوی کریم اور احمد مجتبیٰ واپس وطن پہنچ گئے‘ ائرپورٹ پر شاندار استقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فلپائن میں بھارتی فائٹر کو شکست دیکر پاکستانی پرچم بلند کرنے والے علومی کریم اور احمد مجتبیٰ اسلام آباد پہنچ گئے علومی کریم نے بھارتی حریف کو ہرا کر مارشل آرٹس کا ٹائٹل اپنے نام کیا اسلام آباد پہنچنے پر مداحوں نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے میڈیا سے گفتگو کرتے علومی کریم نے کہا کہ بھارتی حریف کو ہرانے کا یقین تھا اپنی جیت کشمیریوں کے نام کرتا ہوں۔ ہمیں آج تک کسی نے سپورٹ نیں کیا رمضان میں روزہ کھول کر سحری تک ٹریننگ کرتے تھے علومی کریم نے اس موقع پر پاکستانی پرچم اوڑھ رکھا تھا۔