امریکہ میں ہونیوالے مقابلے کیلئے 38 ملین درکار ہیں‘ حکومت سرپرستی کرے: باکسر محمد وسیم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) باکسر محمد وسیم نے حکومت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ڈبلیو بی سی مقابلہ جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اعزاز پڑوسی ملک بھارت کے پاس بھی نہیں ہے۔ نومبر میں ہونے والے مقابلے کیلئے سپانسر درکار ہیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ نومبر میں امریکہ میں ہونے والے مقابلے کی سرپرستی کرے۔ امریکہ میں نومبر میں ہونے والے مقابلے کیلئے 38 ملین روپے درکار ہیں۔ پاکستان میں باؤلنگ کو سپورٹس کرنے کی ضرورت ہے۔