• news

حکومت پی ٹی آئی کی تحریک سے پریشان نہیں، جشن آزادی کی تیاری ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (آئی این پی+ نواے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے ہرگز پریشان نہیں، تحریک انصاف کا احتجاج جشن آزادی کی تیاریاں ہیں، احتجاجوں کا نتیجہ وہ ہی نکلے گا جو پہلے نکلا تھا،دیکھنا ہوگا کہ یہ احتجاج پاکستان کے حق میں ہے یا خلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اس متعلق میں نے خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئیں گے، میری شیریں مزاری سے بھی بات ہوئی ہے۔ 8اگست کو ٹی او آرز کے حوالے سے دوبارہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن