سابق وزیر داخلہ سندھ کیخلاف فنڈز میں فرنٹ مینوں کی خوردبرد کی تحقیقات
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کیں سہیل انور سیال پر لاڑکانہ میں ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سہیل انور سیال کروڑوں کی پراپرٹی اور گاڑیوں کے مالک ہیں اور اثاثوں سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں۔ لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں فرنٹ مینوں کے ذریعے خوردبرد کی گئی۔ نیب نے باقاعدہ انکوائری کیلئے چیئرمین سے اجازت مانگ لی۔