• news

مقبوضہ فلسطین کی تاریخی جامع مسجد الجزار میں خوفناک آتشزدگی، ایک حصہ خاکستر

عکا (اے این این)فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے شہر عکا میں واقع تاریخی جامع مسجد الجزار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث مسجد کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شب کو عکا کی تاریخی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں خواتین کیلئے مختص مسجد کا حصہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن