• news

لیبیا: داعش کے ٹھکانوں پر پہلی بار امریکی فضائی حملے‘ بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

طرابلس/ واشنگٹن (بی بی سی + نمائندہ خصوصی) امریکہ نے لیبیا میں حکومت کی درخواست پر داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دئیے ہیں اور بھارتی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم کے ایک ہزار جنگجو موجود ہیںسرت میں ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیراعظم فیاض السراج نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امریکہ کی زمینی فوج نہیں آئیگی۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لیبیا میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں پر حملے کرنے کیلئے محفوظ ٹھکانے نہیں بن سکیں گے۔ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں مصروف سرکاری فورسز کو مدد دینے کے لیے امریکی فضائی حملوں کی منظوری صدر اوباما نے دی۔

ای پیپر-دی نیشن