قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کے رابطہ کیلئے ویب سائٹس گروپ قائم کر دئیے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کیساتھ قریبی رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مختلف ویب سائٹس پر گروپس قائم کر دئیے جن کے ذریعے کھلاڑی اپنی مشکلات اور تجربات مینجمنٹ کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ روایتی طریقوں پر عمل کرنے کی بجائے پاکستان ہاکی میں نئے رجحانات متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھلاڑی چوبیس گھنٹے میرے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور اپنے مسائل ڈسکس کرتے ہیں جس کا انہیں فوری حل بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کسی بھی کھلاڑی کے ذہن میں کوئی سوال آتا ہے تو وہ اسے سوشل میڈیا سے شیئر کر دیتا ہے جس پر دیگر کھلاڑی بھی اپنی رائے دیتے ہیں۔