• news

ریواولمپکس گیمز پرسوں سے شروع‘تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکے

ریوڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے ریواولمپکس کے آغازپرسوں سے ہوگا، منتظمین کھیلوں کے وینیوزکوفنشنگ ٹچ دینے کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔برازیل کے شہرریوڈی جنیروجنوبی امریکہ کا پہلا شہر ہے جواولمپکس کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ اولمپک پارک میں ورکرز، انجینئرزاورکلینرزوینیوزکوفنشنگ ٹچ دینے میں مصروف ہیں، ریواولمپکس کی افتتاحی تقریب 5 اگست کومارکانا سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔کھلونے بنانیوالی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی لیگو نے افتتاحی تقریب سے قبل ریوڈی جنیروسٹی کا بڑا ماڈل تیارکرلیا، اس ماڈل کو50 لیگوبلڈرزنے ایک سال کی محنت کے بعد تیارکیا ہے، ماڈل میں ریوکے25 آئیکون کودکھایا گیا ہے۔ ریو اولمپکس کا آغازتوابھی نہیں ہوا لیکن اولمپک پارک میں اولمپک رنگزکی ایک دوسرے سے تبدیلی عروج پرہے، ایتھلیٹس ہوں یا صحافی یا پھروالنٹئیرزسبھی اس دلچسپ مشغلے کواپنائے ہوئے ہیں، پن ٹریڈرسڈنی مرانٹزانیس سوچونسٹھ کے ٹوکیواولمپکس سے پن ٹریڈنگ کررہے ہیں اورگزشتہ نصف صدی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں پن جمع کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن