قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ 2016ء کا آغاز پانچ اگست سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔ چیمپیئن شپ میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جن میں واپڈا، ریلویز، آرمی، ایچ ای سی، پنجاب کلر، پنجاب وائٹس، سندھ کلرز، سندھ وائٹس، خیبر پی کے، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرئے گی۔ فائنل 12 اگست کو کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق بہترین خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا جائے گا جو ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ سلیکشن کمیٹی جن میں اولمپیئن سلیم شیروانی، مصدق حسین اور چاند پروین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ چیمپن شپ کا جائزہ لیکر بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کریں۔