• news

ٹینس سٹار واورینکا ریو اولمپک گیمز سے دستبردار

ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک ) سوئٹزر لینڈ کے سٹان واورینکا زخمی ہونے کی وجہ سے ریو ڈی جنیرو اولمپک گیمز سے باہر ہوگئے ہیں ۔عالمی نمبر چار 31سالہ سوئس سٹار کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔راجر فیڈرر‘ٹومس برڈچ‘مائیلوس رائونک ‘تھیہم پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں۔واورینکا نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ اولمپک گیمز میں شرکت کروں مگر یہ ممکن نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن