• news

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے: ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔ ہر جگہ لشکر بنائے گئے ہم نے یہ لشکر ختم کئے، ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں مقامی، غیرمقامی شرپسندوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔ اپنے عمل سے بلوچستان میں امن لائیں گے، اپنے عمل سے عوام کو احساس دلایا کہ ہم حالات بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں۔ فورسز نے ہوشاپ میں کارروائی کی، سربراہ کالعدم تنظیم ڈاکٹر اللہ نذر کے دست راست کے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، دہشت گردی میں اگر میرا بھائی بھی ملوث پایا گیا تو سزا بھگتنا ہوگی۔ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ جو پاکستانی قومی پرچم کو نہیں مانتے وہ غیرملکی ایجنٹ ہیں۔ 14اگست تک قومی پرچم چومنے کی تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن