• news

ایف آئی اے ڈیپوٹیشن ملازمین‘ عدالت معاملہ کو دیکھے گی: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر پی ایس پی افسروں کی تقرری اورتعیناتی کے حوالے سے از خود نوٹس کیس میں ادارے میں تعینات پی ایس پی افسروں کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظورکرلی ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرآئے ملازمین کا معاملہ دیکھے گی ، اگر کہیںقانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو یہ معاملہ الگ سے متعلقہ فورم پر اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن