• news

ضلع کونسل ڈی آئی خان کا اجلاس تحریک انصاف کے 41 ناراض ارکان کی عدم شرکت کے باوجود بجٹ منظور

ڈیرہ اسما عیل خان(نامہ نگار) تحریک انصاف کی ضلعی حکومت کا انوکھا اقدام، ضلع کونسل کے 74ممبران پر مشتمل ایوان میں اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض41 ممبران کی عدم شرکت کے باوجود ضلع کا بجٹ منظور کرنے کا اعلان کردیا، اپوزیشن نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس کنونیئر اسماعیل بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت ضلع ناظم عزیز اللہ علی زئی کے خلاف تحریک انصاف کے ممبران پر مشتمل پروگریسیو گروپ ، جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی اور پی پی پی کے مجموعی طور پر چوبیس ممبران نے شرکت ہی نہیں کی ۔

ای پیپر-دی نیشن