آرمی چیف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیںگے : جاوید ہاشمی
اسلام آباد(آئی این پی) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے جو بھی حکومت گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے ۔موجودہ حکومت کو اپنے 5 سال پورے کرنے چاہیں ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئین بات ہے کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت پسند آفیسر ہیں۔ اگر ملک میں انتشار ہوگا تو کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ملک سے باہر جائیداد تو سب کی ہے۔ طاہر القادری جو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے پھر رہے ہیں ان کی اپنی جائیداد کینیڈا میں ہے۔