کرپشن پکڑنے پر وزیر خیبر پی کے دشمن بن گئے عمران کی پریس کانفرنس میں خاتون کی مداخلت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ ایجنسیاں) عمران خان کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران اچانک خیبر پی کے سے آئی ایک خاتون نے مجھے انصاف دیں کی صدا بلند کردی اور وہ سٹیج کی جانب پہنچیں عذرا آفریدی نے فریاد کرنی شروع کردی کہ وہ ہری پور میں ایجوکیشن افسر تھیں24 دسمبر2014 ئ کو میں نے گھوسٹ ملازمین کی لسٹ بنائی تو وزیر تعلیم عاطف خان ، صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن میرے دشمن بن گئے۔ میں نے کرپٹ لوگ پکڑے تو مجھے ذلیل کرکے ہری پور سے صوابی تبدیل کردیا گیا مجھے معطل کردیا گیامیرے بیٹے کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی مجھے اور میرے بچوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے خان صاحب خیبر پی کے میں انصاف نہیں کرپشن کرنے والے دند ناتے پھر رہے ہیں۔ عمران خان خاتون کو مداخلت سے روکتے رہے مگر ان کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں جس پر وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد میں پی ٹی آئی کے رہنمائ فیصل جاوید خان اور میڈیا کے سربراہ افتخار درانی خاتون کے پاس پہنچے اور ان کی عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے انہیں چیئرمین آفس لے گئے۔
خاتون/ مداخلت