7 اگست کو پشاورسے اٹک تک ریلی‘ ٹی او آر کمیٹی میں جا کر حکومت کو ایک موقع دے رہے ہیں : عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے جس کی نہ صرف عالمی برادری بلکہ خود بھارت کے اندر سے بھی مذمت ہوئی ہے لیکن وزیر اعظم نواز نے اس شدت سے اس کی مذمت نہیں کی شائد ان کیلئے ایسا کرنے میں ان کا بزنس آڑے آرہا ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسئلہ کشمیر حل طلب ہے وزیر اعظم نواز شریف سے ہندو سٹیل کے تاجر نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کروائی تھی اس وجہ سے وہ کشمیریوں پر مظالم کے باوجود سخت بیان نہ دے سکے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا بیرون ملک پیسہ پکڑا گیا ہے پانامہ لیکس پر 7اگست کو پشاور سے دریائے اٹک تک خیبر پی کے کا احتجاجی جلوس آئے گا ہم13 اگست کو راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی ریلی نکالیں۔ ہمارا احتجاج جمہوریت کا حسن ہے حکومت الزام لگا رہی ہے کہ ہم یہ احتجاج فوج کیلئے کر رہے ہیںاس طرح حکومت اپنی فوج کو بدنام کر رہی ہے اپوزیشن لیڈر اور حکومت کی طرف سے چیئرمین نیب ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کے ارکان منتخب کرنا غلط بات ہے تحریک انصاف وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب کیلئے نیب ، ایف بی آر ، الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ کر رہی ہے ہم سپریم کورٹ بھی جا سکتے ہیں2013 ئ کے الیکشن میں الیکشن کمیشن اور آراوز نے مل کر دھاندلی کی الیکشن میں دھاندلی کرپشن اور پیسہ بنانے کیلئے کی جاتی ہے جمہوریت کیلئے آرٹیکل90 کہتا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں وزیراعظم نے پچھلی بار پارلیمنٹ میں جتنا جھوٹ بولا اسی پر انہیں فارغ کردینا چاہئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک احتساب نواز شریف کے احتساب تک جاری رہے گی کیونکہ انہوں نے خود کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں ان کے والد نے پاکستان سے اپنا سرمایہ دوبئی منتقل کیا تھا جو منی لانڈرنگ تھی لندن میں نواز شریف کے فلیٹس کی ہمارے پاس تو رجسٹریوں کی کاپیاں پڑی ہوئی ہیں وہ ان کی ملکیت سے کیسے انکار کر سکتے ہیں۔ نواز شریف ہمارے ٹی او آرز سے اس لئے خوفزدہ ہیں کہ وہ پکڑے جائیں گے۔ عمران نے کہا احتساب ہی مجھ سے شروع کریں جب مجھے ڈر نہیں تو پھر انہیں کس چیز کا ڈر ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ملک میں کبھی غربت کم نہیں ہوسکتی کیوکنہ کرپشن امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کرتی چلی آرہی ہے۔ نیب نے خود ملک میںبارہ ارب کی کرپشن ہونے کی نشاندہی کی تھی چوری ہونے والا یہ پیسہ ہمیں اپنے لوگوں پر خرچ کرنا چاہئے ہمارا مستقبل اسی میں ہے کہ ہم کرپشن کے کینسر سے لڑیں۔ جبکہ نیب نے کوئی بڑا ڈاکو نہیں پکڑا وہ صرف پٹواری اور چھوٹے لوگ پکڑ رہی ہے ہم نے ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ وہ صحیح ادارہ بنے اور نواز شریف کا احتساب شروع کرے۔ جنہوں نے خود جنرل ضیائ کی چوسنی سے دودھ پیا ہوا ہے جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور آئی ایس آئی سے پیسے لے کر الیکشن لڑے۔
عمران