• news

لائسنس یافتہ اسلحہ سجانے کیلئے نہیں شہری اپنے دفاع میں استعمال کریں: آئی جی سندھ

کراچی (نیٹ نیوز) آئی جی سندھ اللہ ڈینو خواجہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو ملزم فرار نہیں ہو سکتے تھے۔ شہریوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ گھر میں سجانے کے لیے نہیں۔ اپنے دفاع میں استعمال کریں۔ گذشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ صرف جولائی میں شہر کے مختلف علاقوں 490 پولیس مقابلے ہوئے‘ ہر روز 3 سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا رہا ہے۔ پولیس کی کارروائیوں کی بدولت ہی شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کیس میں پیش رفت ہوئی۔ اس پر میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ آئی جی سندھ نے دو روز قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 2 ڈاکوﺅں کو مارنے والے شہری کو 50 ہزار روپے انعام بھی دیا۔
آئی جی سندھ

ای پیپر-دی نیشن