• news

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں زائرین کے قافلے کو لیکر جانے والے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں خاتون ، ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔ بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سکھر سے کوئٹہ آنے والے زائرین کو لیکر جانے والے کانوائے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار ذوالفقار ، ایف سی ڈرائیور امین اللہ ،پولیس کانسٹیبل روبن مسیح ، راہ گیر ظہوراحمد اور خاتون نذایراں بی بی زخمی ہوگئی تاہم زائرین محفوظ رہے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدکمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ اسکی آواز دور دور تک سنائی د ی۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان نے حملے کی مذمت کی ہے۔
بم حملہ 5 زخمی

ای پیپر-دی نیشن