• news

اعتزاز پراپرٹی ، گیس مافیا کے آلہ کار ، ڈریکولا نہیں جو ان سے ڈرو ں ، نثار : آج پتہ چلا لوگ اللہ نہیں ڈریکولا سے ڈرتے ہیں : خورشید شاہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کو پراپرٹی اور گیس مافیا کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ڈریکولا ہیں کہ میں ان سے خوفزدہ ہوں ۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے نزدیک ایسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں جو کسی پراپرٹی یا گیس ٹائیکون کے پروردہ اور آلہ کار ہیں ،انہوںنے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی حیثیت یا کردار کے بارے میں کسی غلط فہمی یا خوش فہمی کا شکار ہو تو اس پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مجھے آج معلوم ہوا کہ کچھ لوگ اللہ سے نہیں بلکہ ڈریکولا سے ڈرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہیے اور جو لوگ معاملات کو آئین اور قانون کو پس پشت ڈال کر ذاتیات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ذاتیات کا رویہ آمرانہ رویہ ہوتا ہے اور اس سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن