غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقد مہ میں متحدہ سیکٹرانچارج آصف عرف برگر پر فرد جرم عائد
کراچی (آن لائن) کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ کے سیکٹرانچارج آصف عرف برگر پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقد مہ میں فرد جرم عائد کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹرانچارج آصف برگرپرفردجرم عائد کردی ہے جبکہ ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہواورتفتیشی آفیسرکوپیش نہ ہونے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے اس کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔