لاہور لاکھوں کے ڈاکے :فیصل آباد مزاحمت پراگز بانڈ ڈیلر قتل
لاہور+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا جبکہ فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے پرائز بانڈ ڈیلر سے لاکھوں روپے کے پرائز بانڈ لوٹ کر مزاحمت پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں شاہد سلیم سے11لاکھ روپے، شا ہدرہ کے علا قہ جیا موسیٰ میں عا صم کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ ٹا ئو ن شپ کے ملک رشیدکے گھر سے 5 لاکھ ڈیفنس سی کے علا قہ میںجا وید کے گھر سے 4 لاکھ ہنجروال میں روبینہ کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ،نواب ٹائون میں میر اور اسکی فیملی سے 6 لاکھ ٹائون شپ میں حنیف اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، چوہنگ میں حسن سے 3 لاکھ، باٹاپور میں حفظ اللہ سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں رفاقت سے 40 ہزارروپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں طاہر سے 20 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقہ عکس جمیل مسجد کے پاس نوائے وقت کے سینئر کارکن شاہین احمد سرورسے دو کلو آم، سگریٹ کی ڈبی اور 80 روپے لوٹ لئے۔ چوروں نے ٹائون شپ میں سے علی، فیصل ٹائون میںعامر کی گاڑیاں جبکہ سول لائن میں سے شہزاد، پرانی انارکلی میں اشفاق، اقبال ٹائون میں عبداللہ، نواں کوٹ میں غلام مرتضیٰ، فیکٹری ایریا میں منظور، جنوبی چھائونی میں یاسر، غازی آباد میں لطیف، گلبرگ میں سجاد، گلشن راوی میں سے شعیب اور طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔ ادھر فیصل آباد کے سمن آباد کے علاقہ کا رہائشی 30 سالہ رانا آصف گزشتہ روز عبدالستار ایدھی روڈ پر واقع بینک سے بھاری مالیت کے پرائز بانڈ لیکر نکلا تو گیٹ کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوئوں نے اس سے اسلحہ کے زور پر نوٹوں و پرائز بانڈ سے بھرا تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اس کے سر میں گولی ما ر دی اور فرار ہوگئے۔ وقوعہ کے عینی شاہدین کے مطابق واردات کے دوران سٹیٹ بنک کی چوکیوں پر موجود سیکورٹی اہلکار غائب ہوگئے جبکہ محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے سٹیٹ بنک کے کارنر پر کھڑے ایلیٹ فورس کے اہلکار سامنے ریڑھی سے چاول کھاتے رہے۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق کالا شاہ کاکو کے قریب 5 ڈاکوئوں نے ایک کمپنی کے ملازمین کو روک کر لوٹ لیا۔ چوروں نے زمیندار کے ڈیرہ میں داخل ہو کر 65 من گندم لوٹ کر لے گئے۔